مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم کرنے کے دعوے ناکام ہونگے، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم کرنے کے دعوے ناکام ہونگے، طلال چوہدری

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم کرنے کے دعوے ناکام ہونگے، مخالفین اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں، ہر منتخب ہونیوالا سینیٹر حلف بعد میں اٹھائے گا، پہلے نعرہ لگائے گا میں بھی مسلم لیگ (ن) ہوں۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم کرنے کے دعویدارلوگ ناکام ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،مخالفین اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر منتخب ہونے والا سینیٹر حلف بعد میں اٹھائے گا، پہلے نعرہ لگائے گا کہ میں بھی مسلم لیگ (ن) ہوں۔ انہوں نے کہا کہ2018ء کے عام انتخابات اس نظریہ پر ہو گا کہ ووٹ کی عزت ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم تو بننا چاہتے ہیں لیکن ووٹ دینے نہیں آتے۔

مزید : صفحہ آخر