سرکاری حج سکیم کا پیکج 2لاکھ 80ہزار کے بجائے 3لاکھ 15ہزار روپے کا ہو گیا

سرکاری حج سکیم کا پیکج 2لاکھ 80ہزار کے بجائے 3لاکھ 15ہزار روپے کا ہو گیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کا پیکج دو لاکھ80ہزار کی بجائے 3لاکھ 15ہزار روپے کا ہو گیا ،سرکاری سکیم کے فی حاجی کو 35ہزار روپے حکومت سبسڈی دے گی ،وزیر اعظم نے منظوری دے دی،فنانس ڈویژن کو ادائیگی کی ہدایت،وزارت مذہبی امور نے اس سال سرکاری سکیم کا حج پیکیج کراچی، کوئٹہ 2 لاکھ 70ہزار ، لاہور، اسلام آباد،پشاور سے 2 لاکھ 80 ہزار رکھا تھا حج پالیسی کے اعلان کے بعد سعودی حکومت نے تمام شعبوں پر 5فیصد VATٹیکس ،5فیصد میونسپلٹی ٹیکس لگا دیا تھا اور مکتب بھی مہنگے ہو گئے تھے ،عزیزیہ کی بلڈنگ بھی2100 ریال میں دستیاب نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے حکومتی ساکھ اور وزارت مذہبی امور کے سستے حج کے نعرے کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے وزیر اعظم کو فی حاجی 35ہزار روپے سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا وزیر اعظم نے 4ارب سے زائد رقم کی منظوری دے کر وزارت خزانہ کو ادائیگی کی ہدایت کی ہے ،اس سال سرکاری پیکیج دو لاکھ80ہزار روپے کی بجائے 3لاکھ15ہزار کا ہو جائے گا ۔

حج پیکیج

مزید : صفحہ آخر