ہمارے پاس پارس ٹریڈنگ کے ثبوت نہیں: شفقت محمود

ہمارے پاس پارس ٹریڈنگ کے ثبوت نہیں: شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ابھی تک ہارس ٹریڈنگ کا ثبوت نہیں ٗ عمران خان پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام کسی کے دماغ کی اختراع ہوسکتی ہے ٗپیسوں سے نشستیں لینے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں ٗ ایسا ہوگا تو ایوان بالا صرف پیسوں سے ہی بنا کرے گا۔ ہفتہ کو ایم این اے شفقت محمود نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی خبریںآنا افسوسناک بات ہے ٗابھی تک ہمارے پاس ابھی تک ہارس ٹریڈنگ کا ثبوت نہیں،جو پیسوں سے نشستیں لیتے ہیں اسکی مذمت کرتے ہیں،اگر ایسا ہوگا تو ایوان بالا صرف پیسوں سے ہی بنا کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تجویز تھی کہ سینیٹ الیکشن براہ راست ہونا چاہے صورتحال واضح ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کچھ مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے وہ نہیں آ رہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام کسی کے دماغ کی اختراع ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ اگر ہورہی تو اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے اگر ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو یہ بدنما داغ دھونے میں وقت لگے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -