وزیر اعلیٰ پنجاب طبیعت کی ناسازی کے باوجود ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب طبیعت کی ناسازی کے باوجود ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود ووٹ ڈالنے کے لئے پنجاب اسمبلی آئے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف تقریباً دس منٹ تک پنجاب اسمبلی میں موجود رہے اور ووٹ ڈالنے کے فوری بعد واپس روانہ ہو گئے ۔شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بروقت انعقاد سے طوطا فال نکالنے والوں کو مایوسی ہوئی ہے۔سینیٹ الیکشن کے انعقاد سے جمہوری اداروں کو تقویت ملی ہے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف یکم مارچ کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے بھی اسمبلی آئے تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول