ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا :بابر یعقوب

ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا :بابر یعقوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ کچھ جگہوں سے شکایات آ رہی تھیں کہ ووٹر پرچی جیب میں ڈال کر باہر لے آتے ہیں ، ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ الیکشن کیلئے بنائے گئے پولنگ بوتھ کا دورہ کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ جگہوں سے شکایات آرہی تھیں کہ ووٹر پرچی جیب میں ڈال کر باہر لے آتے ہیں، ووٹ کے تقدس کو بحال رکھنے کے لئے ریٹرننگ آفیسرز کو سخت ہدایات کی ہیں ٗالیکشن کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں ۔دریں اثناء سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے پارلیمنٹ ہاؤس اور دونوں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
بابر یعقوب