شہبازشریف کی مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ نومنتخب سینیٹرز کوکامیابی پر مبارکباد

شہبازشریف کی مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ نومنتخب سینیٹرز کوکامیابی پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ نو منتخب سینیٹرز کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ نومنتخب سینیٹرز آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوری عمل کے استحکام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور قانون سازی میں اپنا موثر کردارادا کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ توقع ہے کہ نومنتخب سینیٹرز اراکین اسمبلی کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنے منصب کی لاج رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کے سینیٹ انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور عوام کے دلوں میں بستی ہے۔
مبارکباد

Bac