شہباز شریف نے 2 بجکر 5 منٹ پر ووٹ کاسٹ کیا
لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سینٹ کے الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے دوپہر 2 بج کر 5 منٹ پر پنجاب اسمبلی پہنچے جبکہ اس سے قبل دوپہر دو بجے تک ان کے حوالے سے یہی افواہیں گردش کرتی رہیں کہ ان کی طبیعت گزشتہ رات سے ناساز ہے لہٰذا وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی آتے بھی ہیں کہ نہیں تاہم شہباز شریف اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آئے اور ووٹ کاسٹ کرنے کے فوری بعد وہ پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہو گئے۔
شہباز کا ووٹ