کافی نشیب و فراز آئے تاہم ایم کیو ایم کے ارکان متحدہ ہیں،کامران ٹیسوری

کافی نشیب و فراز آئے تاہم ایم کیو ایم کے ارکان متحدہ ہیں،کامران ٹیسوری

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران کافی نشیب و فراز آئے ہیں تاہم ایم کیو ایم کے ارکان متحدہ ہیں ۔ہفتے کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ22اگست کے بعد فاروق ستار نے پارٹی کو سنبھالا ہے ۔ ثالثی کے باعث ہماری غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں ۔سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کے 5امیدوار میدان ہیں جو کامیابی حاصل کریں گے ۔یہ بحث نہیں ہے کہ کون کس کا امیدوار ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر