ایم کیو ایم کو منتشر دیکھنے والے مایوس ہوں گے،عامر خان

ایم کیو ایم کو منتشر دیکھنے والے مایوس ہوں گے،عامر خان

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو منتشر دیکھنے والے مایوس ہوں گے ۔ خالد مقبول صدیقی کا موقف ہم سب کا موقف ہے ۔ہفتے کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان کو مایوس نہیں کرینگے ۔ایم کیو ایم ایک تھی اور ہے گی ۔اچھے کی امید ہر حال میں رکھنی چاہیے ۔ان سے سوال کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے ارکان بھی یہاں موجود ہیں وہ ووٹ کاسٹ کرنے اسلام کیوں نہیں گئے جس پر عامر خان نے کہا کہ جتنے ووٹوں کی ضرورت تھی وہ ارکان اسلام آباد چلے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کا موقف ہم سب موفق ہے ۔ایم کیو ایم کو منتشر دیکھنے والے مایوس ہوں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر