تخت بھائی ،ملاکنڈ روڈ بلاک کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

تخت بھائی ،ملاکنڈ روڈ بلاک کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر ) تخت بھائی کے علاقہ نرے ولہ میں عرصہ سے 22جیریب زمین تنازعہ جرگہ کی کوششوں سے حل ۔ تنا زعہ کی وجہ سے کسی بھی وقت نا خوشگوار واقع پیش اسکتا تھا۔ تفصیلا ت کے مطابق فریق اول میاں سعید اللہ ، میاں شا کراللہ ، میاں حاجی قاسم شاہ اور فریق دوم غنی الرحمان ، جہانگیر خان اور مسعود شاہ کے در میان عرصہ دراز سے 22جیریب زمین تنازعہ چل رہا تھا اور عدا لتوں میں مقدمات چل رہے تھے ۔ علاقے کے معززین کی کوششوں سے دو نوں فریقوں نے جر گہ ممبران حاجی واجد علی خان ، حاجی عبدا لوہاب، عبد الخالق تا وانی ، تاج محمد ، ولی محمد ،شریف خان اور حامد خان کی کوششوں سے دونوں فریقوں کو راضی کر لیا ۔ اس سلسلے میں حجرہ حاجی منور شاہ میں صلح کی تقریب منعقد ہوا اور دونوں فریقوں نے گلے لگا کر آئندہ بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کیا ۔ تقریب سے جے یو آئی کے ضلعی امیر اور سابقہ ایم این اے مو لانا محمد قاسم ، حضرت مولا نا عبدا لرحمان عرف تھانہ بابا جی ، جے یو آئی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکر ٹری مو لانا ضیا ء اللہ جان ہاشمی اور سابقہ ناظم عبدا لخالق تا وانی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سا بقہ صو بائی وزیر محمد افتخار خان مہمند ، پاکستان صراط المستقیم کے مرکزی چیئر مین عبدا لغفار خان مہمند ، امن جر گہ تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی عا لمزیب خان ، مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکر ٹری حاجی شیر قیومست خیل ، ڈسٹرکٹ کوار ڈنیٹر ملگری تنظیمونہ کے میاں محمد طا ہر ایڈو کیٹ ، اے این پی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکر ٹری اور سابقہ ناظم حاجی عطاء اللہ خان ، ناظم جا وید علی ،میاں زاہد علی ایڈو کیٹ ، یو نس خان ایڈو کیٹ اورحاجی فرید خان ایڈوکیٹ بھی اس مو قع پر مو جود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر