مرغز میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اُتاردیا

مرغز میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اُتاردیا

صوابی ( بیورورپورٹ )صوابی کے علاقے مرغز میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اُتاردیا ،حامد علی سکنہ کلابٹ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ ان کے بھائی ریاض علی کو گزشتہ شب ٹوپی روڈ پر مرغز مقبرہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں ،زیدہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر