جہانگیرہ ،آل گڈز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس ،نور محمد لالہ اور حاجی خیر خان کی وفات پر تعزیت

جہانگیرہ ،آل گڈز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس ،نور محمد لالہ اور حاجی خیر خان کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان)آل گڈز ٹرانسپورٹ یونین (رجسٹرڈ )خیبر پختونخواہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت حاجی لیاقت خان گزشتہ روز بمقام جہانگیرہ منعقد ہوا۔جس میں صوبہ بھر سے کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرز حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں نورمحمد لالہ اور حاجی خیبر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔اور اُن مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔اجلاس میں صدرآل گڈز ٹرانسپورٹ یونین( رجسٹرڈ)KPK حاجی لیاقت خان نے نورمحمد لالہ مرحوم کی جگہ حاجی عجب گل کو یونین کاچئیرمین نامزد کیا۔اجلاس کے تمام شرکاء نے حاجی عجب گل کی بطور چئیرمین نامزدگی کی بھرپور حمایت کی ۔تمام ٹرانسپورٹرز حضرات نے اُمید ظاہر کی کہ حاجی عجب گل ہمارے مسائل حل کرنے میں اہم اور کلیدی کردارادا کرینگے۔