چارسدہ ،مہمند پیرا میڈیکس کا 7 مارچ کو ہڑتال کا اعلان

چارسدہ ،مہمند پیرا میڈیکس کا 7 مارچ کو ہڑتال کا اعلان

چارسدہ (بیورو رپورٹ) مہمند ایجنسی پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا مطالبات کے حق میں میدان میں آگئی ۔ سات مارچ کو ہڑتال کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر خور شید خان اور جنرل سیکرٹری فرمان اللہ اے ایچ کیو غلنئی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صدر خورشید خان اور دیگر نے کہاکہ پچھلے دنوں پراونشل پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن نے پیرا میڈیکل کے جائز مسائل حل نہ ہونے پر ہڑتال کی کال دی تھی لیکن محکمہ صحت کے حکام بالا نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر ہڑتال موخر کر دی تھی مگر افسو س کہ اس میں کوئی پیش رفت نہ کی گئی ۔اس مو قع پر مہمند پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن نے مطالبات کے حق میں سات مارچ کو مکمل ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر