اٹک،جعلی چیک دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

اٹک،جعلی چیک دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

اٹک(نمائندہ پاکستان )جعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق محمد عاشق جاوید ولد عبد الرحمان ساکن کامرہ کینٹ تھانہ صدراٹک میں بیان دیا ہے کہ میں اےئر فورس سے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈہوں ،محمد جاوید اقبال ولد محمد رمضان ساکن اکبر ٹاؤن کامرہ کینٹ سے پڑوسی ہونے کی وجہ سے میرے قریبی تعلقات قائم ہو گئے،اس نے مجھ سے2لاکھ روپے بطور ادھار لیے رقم کا مطالبہ کیا تو اس نے مجھے بینک الفلاح کامرہ کینٹ کا چیک دیا جو کہ جعلی نکلا پولیس نے جعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر