سینیٹ الیکشن:کس کس نے ضمیر کا سودا کیا ؟جلدسامنے آجائیگا،رضا ہارون

سینیٹ الیکشن:کس کس نے ضمیر کا سودا کیا ؟جلدسامنے آجائیگا،رضا ہارون

کراچی (این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کی شفافیت مشکوک ہوگئی ہے ۔کس کس نے ضمیر کا سودا کیا ہے سب عوام کے سامنے آجائے گا ۔ منتخب نمائندوں کے کردار پر بھی شکوک شبہات ہوں تو یہ شرم کا مقام ہے۔ہفتے کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ کراچی آج جمہوریت کے منہ پر سیاہی مل دی گئی ہے۔ منی بدنام ہوچکی ہے۔ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق اراکین پر سوالیہ نشان ہے۔اگر اراکین پر شک نہیں ہے تو پابندیاں کیوں لگائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈنر اور الٹی کی باتیں کرنے والوں پر بھی افسوس ہے۔ ایم کیو ایم دونوں سربراہان کو معافی مانگنی چاہیے تھے۔ ان لوگوں نے شہری آبادی کو 26 دن شرمندہ رکھا ہے ۔ منا ٹھیک ہوگا تو منی بھی بدنام نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو سب سے زیادہ نقصان آج ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کی وجہ سے ہو رہا ہے ۔اسمبلی میں بے یقینی کی کیفیت دیکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کے خاندان کی عزت کرتے ہیں ۔باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ مظفر حسین شاہ کو ووٹ دینگے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول