سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کے پولنگ انتظامات کا جائزہ لیا ،ووٹ کاسٹ کیا

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کے پولنگ انتظامات کا جائزہ لیا ...

اسلام آباد(این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کے پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ووٹ کاسٹ کیا ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی ہال میں سینٹ کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا اس سے قبل سپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کے پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجودہ دونوں پولنگ اسٹیشن قومی اسمبلی ہال اور کمیٹی روم نمبر دوکا دورہ کیا کمیٹی روم نمبر دومیں فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینٹ کی نشستوں پر الیکشن ہو رہا ہے۔ سپیکر نے دونوں پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کمیشن کے عملے سے با ت چیت کی۔الیکشن کمیشن کے عملے نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اْن کا شکریہ ادا کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ پولنگ کے عمل کے اختتام تک الیکشن کمیشن سے تعاون جاری رکھے گا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول