اسلام آباد،پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں ماہی گیروں کو طبی امداد کی فراہمی

اسلام آباد،پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں ماہی گیروں کو طبی امداد کی فراہمی

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے جہازپی این ایس ہمت نے کھلے سمندرمیں ماہی گیروں کو طبی امداد فراہمی کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ماشاء اللہ نامی پاکستانی کشتی کے ماہی گیر کو فوری طبی امداد کی ضرورت تھی،بروقت کارروائی کرتے ہوئے پی این ایس ہمت نے پاکستانی کشتی کی مددکی ٗپی این ایس ہمت کی میڈیل ٹیم نے ماہی گیروں کوطبی امداد کیساتھ ساتھ ادویات اورخوردنی اشیاء بھی فراہم کیں ٗکشتی پر سوار ماہی گیروں نے طبی امدادکی بر وقت فراہمی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پا ک بحریہ کھلے سمندر میں انسانی مدد کے آپریشنزکی انجام دہی میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر