جمہوریت جیتنے سمیت اپنا آپ منوا رہی ہے : پرویز رشید

جمہوریت جیتنے سمیت اپنا آپ منوا رہی ہے : پرویز رشید

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے جمہوریت کو بے نشان کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جمہوریت اپنے نشان ثبت کر رہی ہے ،جمہوریت جیت رہی ہے اور اپنا آپ منوا رہی ہے ،جمہوریت پر حملہ آور ہونیوالوں کی تاریخ اور نام عوام کو زبانی یاد ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا سب نے دیکھا جمہوریت کو بے نام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جمہوریت جیت ر ہی ہے اور اپنا آپ منوا رہی ہے بلکہ جمہوریت اپنے نشان ثبت کر رہی ہے، جو جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں پاکستان کے عوام ان کو اچھے طریقے سے جانتے ہیں ۔ کون لوگ جمہوریت پر حملہ آور ہوئے ان کی تاریخ اور نام عوام کو زبانی یاد ہیں، مولوی تمیز الدین اور جسٹس منیر کے نام سے آج کون واقف نہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جس بیانیے کو لے کر جدوجہد کر رہے ہیں عوام کی جانب سے اسے بھرپو رپذیرائی مل رہی ہے ۔

پرویز رشید

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر