سینیٹ الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کی دلیل ہے : گورنرپنجاب

سینیٹ الیکشن میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کی دلیل ہے : ...

ملتان(سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصوصی ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ وکالت کا پیشہ نہایت کٹھن ہے اس میں کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ جونیئرز سینئرز سے سیکھیں ان کی عزت کریں، اپنے مقصد سے مخلص رہیں۔ نمائندہ ہونے کی وجہ سے سوسائٹی آپ لوگوں کی جانب دیکھتی اور آپ کی رائے کو اہمیت دیتی ہے کالے کوٹ کی بڑی عزت ہے اسکی عزت کی بحالی کے لئے ہمیشہ آگے رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک محبوب احمد سندھیلہ، جنرل سیکرٹری بارملک جاوید احمد او جلہ اور وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ملتان میرا گھر ہے اپنے گھر آمد کی خوشی کی کیفیت بیان نہیں کرسکتا۔ یہاں سے ملنے والی عزت میرے لیے اعزاز ہے۔ میری پیشہ وارانہ مہارت اور سیاست میں مقام مجھے اسی بار کی بدولت ملا ہے۔ یہ وکالت کی میری پہلی درسگاہ ہے۔ وکلاء سینئرز کو اہمیت دیں ان کے لئے سیٹ چھوڑ دیں، بار کے حوالے سے ڈالا گیا ملبہ میں نے برداشت کیا، جوڈیشنل کمپلیکس کے لئے بنیادی ضروریات کی فراہمی پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ کے بعد ملتان بار ایسوسی ایشن آیا ہوں اسی ڈسٹرکٹ بار نے میری آبیاری کی گورنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ بار کے مسائل کے حل کے لئے 10لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے مطالبات کے لئے ان کے ساتھ ہوں اور بار معاملات کی بہتری کے لئے مشاورت کا عمل بھی جاری رکھوں گا۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ملک محبوب احمد سندیلہ نے کہا کہ ہمیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ ہم ان کی ملتان بار آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار کے معاملات بارے قائم کردہ کمیٹی میں گورنر پنجاب ہمارے معاونت کریں۔ اس دوران بارایسوسی ایشن نے وکلاء کے مسائل بھی بیان کئے۔تقریب سے جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ملتان ملک جاوید اقبال اوجلہ ، خلیل احمد ثمرا ودیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وکلاء میں گھل مل گئے اور وکلاء سے اپنی یادیں بھی تازہ کیں۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ نوجوا ن نسل کسی جماعت اورا نجمن میں ر گِ جان کی حیثیت رکھتی ہے ۔ مسلم لیگ (ن)سے وابستہ نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں ،ان کاکر دا ر کسی طور بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر سرکٹ ہاؤس ملتا ن میں ملک آصف رفیق رجو انہ ایڈ وکیٹ ، زاہد ند یم گڈ و ،ند یم کھو کھر کی قیا دت میں آ نے وا لے پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہد ید ارو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گورنر پنجا ب نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ پا رٹی کا ساتھ دیا ہے ،ہم گروپنگ پر یقین نہیں رکھتے ،پا رٹی ڈسپلن کے پا بند ہیں ۔پارٹی جس امید وا ر کو بھی امید وار نامز د کر ے ہم ان کی بھرپور حمایت کیلئے تیا ر رہیں گے ۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ نو منتخب سینیٹرز کو کامیا بی پر مبا رکبا د دی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) جمہوری روایا ت کی پاسدا رسیا سی جماعت ہے مسلم لیگ (ن) کے حما یت یا فتہ سینٹ امیدارو ں کی کامیا بی مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کی دلیل ہے ۔گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے اپنے پیغا م میں کہا کہ ہے نو منتخب سینیٹرز آئین و قا نو ن کی با لا دستی کے لئے کا م کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخا با ت سے ثابت ہے کہ مسلم لیگ(ن) لوگو ں کے دلو ں پر حکمر انی کرنے وا لی جما عت ہے ۔اس جماعت کی قیا دت نے عوام النا س کی بہتر ی ملک و ملت کی ترقی کیلئے جو اقداما ت کئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔انشاء اللہ 2018 ء کے عا م انتخا با ت میں کا میا بی مسلم لیگ (ن) کا مقد رہو گی۔

گورنر پنجاب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر