سجاد حسین قتل کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

سجاد حسین قتل کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی نے سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز سجاد حسین قتل کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی نے سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز سجاد حسین قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں آج بھی محکمہ داخلہ کی جانب سے ساجد محبوب کو اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا نوٹی فیکیشن پیش نہیں کیا جاسکا۔عدالت نے متعلقہ حکام کو 24 مارچ تک پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن پیش کرنے آخری مہلت دیتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔واضح رہے کہ کیس میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سابق چیئرمین نثار مورائی ضمانت پر ہیں جبکہ مقدمے میں سابق صدر آصف علی زرداری بری ہوچکے ہیں۔