اسد اللہ بھٹو کی ناظر عباس تقوی سے خوشدامن کی وفات پر تعزیت

اسد اللہ بھٹو کی ناظر عباس تقوی سے خوشدامن کی وفات پر تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ سے ملک و سیاستدانوں کی بڑی بدنامی ہوئی ہے۔ دینی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل دینی اقدار اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ بنے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی خوش دامن کی وفات پر تعزیت کے بعد بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ حلقہ کراچی کے نائب امیر برجیس احمد، ضلع شرقی کے امیر محمد یونس بارائی اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا جبکہ مرحومہ کے صاحبزدگان و دیگر لواحقین بھی ساتھ موجود تھے۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ملک میں انتخابات کو طاقت و پیسہ کا کھیل بنا دیا گیا ہے۔ ووٹ بیچنے والی سیاست نے پاکستان کو تباہ اور پوری دنیا میں عزت و وقار مجروح کردیا ہے۔ اس لئے انتخابات میں طاقت و پیسہ کے کھیل کو روکنے کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر