کوٹلہ مغلاں دریائے سندھ پر عارضی پل کی تعمیر سمیت متعدد قرار دادیں منظور

کوٹلہ مغلاں دریائے سندھ پر عارضی پل کی تعمیر سمیت متعدد قرار دادیں منظور

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کونسل راجن پور کااجلاس ،کوٹلہ مغلان کے قریب دریائے سندھ پرعارضی اسٹیل پُل کی تعمیر ،راجن پور میں جشن بہاراں کی تقریبات ،داجل کینال میں پانی کی فراہمی ،دریائی پتن پر ٹیکس کے حوالے سے کمیٹی کے قیام سمیت متعدد قراردادوں کی منظوری ،صاف دیہات پروگرام سے ضلع بھر کے دیہات صاف ہوں گے اس اقدام پر حکومتِ پنجاب خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں ضلع کونسل نے کم وقت میں ضلع بھر کی یونین کونسلوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے وائس چیئر مینوں کی اجلاس میں آمد خوش آئند ہے یہ باتیں چیئر مین ضلع کونسل سردارعبدالعزیز خان دریشک نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ممبراسمبلی بابر مزاری نے کہا کہ ضلع بھرکے متعدد دریائی پتن پر کشتی مالکان نے مبینہ طور پر لوٹ مار کررکھی ہے اس لئے پتن پر لانچ مالکان کو مناسب کرائے کی وصولی کاپا بند بنایا جائے ممبر اسمبلی ملک عنایت محمود ماڑھا نے کہا کہ سابق ضلع ناظم سردار علی رضادریشک کے دور میں ضلع اسمبلی نے دریائے سندھ کے پتن پر ضلع ٹیکس کی وصولی کوختم کردیا تھا موجودہ ضلع کونسل اس پر ٹیکس عائد نہ کرے ممبر اسمبلی ملک عمیرعثمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ صاف دیہات پروگرام کا مطالبہ راجن پور کی اسمبلی نے کیا تھا جسے حکومت پنجاب نے اب پورے پنجاب میں نافذ کیا ہے لہذا اس کاکریڈٹ راجن پور اسمبلی کوجاتا ہے وائس چیئر مین سجاد خان دریشک نے کہا کہ پہلے کی طرح صفائی کے نام پریونین کونسلوں میں صرف فوٹو سیشن نہیں بلکہ عملی اقدامات ہونے چاہیءں چیئر مین یوسی اور وائس چیئر مین یوسی کواقدامات میں لیاجاناچاہیئے ممبر اسمبلی سردار شریف خان لُنڈ نے کہا کہ صفائی پروگرام کوحقیقی معنوں میں عملی شکل دی جائے اور زیادہ آبادی والی یونین کونسلوں میں زیادہ سینٹری ورکرز تعینات کئے جائیں ممبر اسمبلی سردار احمدنواز گلفاد نے کہا کہ دریائی پتن پر کشتی مالکان کو کرایوں کا پابند کیا جائے اور دریائی پتن پر ٹیکس لاگو نہ کیا جائے ممبر اسمبلی سردار جلب خان گبول نے کہا کہ یونین کونسلوں میں صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں علاقہ پچادھ کی یونین کونسلوں میں پینے کا پانی نہیں ہے انسان اور مویشی پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں لہذا یہ ایوان حکو مت پنجاب سے مطا لبہ کرے کہ داجل کینال اور اس کی ذیلی نہروں میں فوری طور پر پانی فراہم کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرم ڈائریکٹرمیسرز مقصود اینڈ کمپنی وسیم بٹ نے کہا کہ اس فرم کودس ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے جس میں فرم ضلع بھر کی ہریوسی میں چھ سے آٹھ سینٹری ورکرز مقرر کرکے اُن سے صفائی کا کام کرائے گی اور پلان جو چیئر مین یوسی اور وائس چیئر مین یوسی دیں گے اس پر عمل درآمد کرے گی ہریوسی میں کوڑا کرکٹ ایک جگہ جمع کیا جائیگا جہاں سیکرٹری یوسی اس کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو فلتھ ڈپو تک منتقل کر نے کا پابند ہوگا اور اس کیلئے ہر یوسی کو پچاس ہزار روپے ماہا نہ فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں سیکرٹری یوسی جاوید چیمہ اور سیکرٹری عمر کوٹ نے صفائی نظام میں سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھا نے کا مطا لبہ کیا اجلاس میں وائس چیئر مین مرزا ہمایوں شہزاد ،سردار طارق خان دریشک،ملک مرید حسین بکھر ،منظور خان دریشک ایڈووکیٹ ،جام ناصر حسین برڑہ ایڈووکیٹ سمیت ضلع بھر کی یونین کونسلوں کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور سیکریٹریز یونین کونسل شریک ہوئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر