مفادات کی جنگ میں پارٹی کو منتشر کردیا گیا،ارم عظیم فاروقی

مفادات کی جنگ میں پارٹی کو منتشر کردیا گیا،ارم عظیم فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہاہے کہ مفادات کی جنگ میں پارٹی کو منتشر کردیا گیاہے،فاروق ستار کے دستخط سے الیکشن کمیشن میں میرے خلاف ریفرنس فائل کیا گیا تھا، میں نے سینیٹ الیکشن میں آزاد حیثیت میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے ، ایم کیو ایم جیسی کوئی پارٹی نہیں بن سکتی،منافق لوگوں نے مجھے ہیرو کا درجہ دینے کے بجائے زیرو کردیا۔ وہ سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگوکررہی تھیں۔ ارم عظیم فاروقی نے کہاکہ بہادر والوں سے متعلق فاروق ستار کو سب آگاہ کرچکی ہوں،بہادر گروپ مجھے کبھی ایم کیو ایم میں واپس نہیں آنے دے گاسات مارچ کے فیصلے کے بعد اپنا فیصلہ کروں گی۔ انہوں نے کہاکہ میری ایم کیو ایم کی کمیٹی سے ملاقات ہوئی ہے ،دیگر پارٹیوں سے بھی رابطے ہوئے ہیں،مختلف پارٹیوں میں شمولیت کے لیے آفرز ہوئیں مگر کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوئی،روق ستار اور خواجہ اظہار کے پاس میرے استعفی موجود ہیں،مجھے پارٹی میں صرف عزت چاہیے تھی، پیسہ کمانے والے پرانے رہنماؤں کا احتساب ہونا چاہیے ،احتساب کے بعد نئی قیادت کو پارٹی سنبھالنی چاہیے،مفاد پرستوں کے بجائے شفاف قیادت آنی چاہیے۔

Back to Conversion Tool