سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا میں ایک جنرل نشست کی بولی کتنے میں لگی؟ پی ٹی آئی کے ہی رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف

سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا میں ایک جنرل نشست کی بولی کتنے میں لگی؟ پی ٹی ...
سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا میں ایک جنرل نشست کی بولی کتنے میں لگی؟ پی ٹی آئی کے ہی رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی خریدوفروخت میں ایک رات قبل ایک جنرل ووٹ کی قیمت 8کروڑتک پہنچ گئی جس کے حوالے سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری رہا۔

سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکشاف پی ٹی آئی رہنما اور رکن اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت میں کیا، انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر جنرل نشست کے لیے ایک ووٹ کی قیمت کم تھی تاہم الیکشن سے ایک رات قبل 5 سے 8کروڑروپے تک پیشکش کی جاتی رہی اور اس کے لیے نہ صرف یہ کہ دیگر جماعتوں بلکہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان کے ساتھ بھی رابطوں کا سلسلہ جاری رہا۔

شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ جو لوگ ووٹ بیچ رہے ہیں ہم ان پر خوش ہیں تاکہ عام انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف میں طہارت ہوجائے تاکہ آئندہ الیکشن کے لیے صاف ستھرے لوگوں کو ٹکٹ مل سکیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے یہ ضرور کہا کہ جن کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی انھیں الیکشن کے لیے ٹکٹ نہیں دیاجائے گا تاہم انھوں نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن اگر کوئی ازخود اپنی کارکردگی کو ناقص سمجھتے ہوئے اپنے ووٹوں کی خریدوفروخت کرتاہے تو وہ تحریک انصاف پراحسان کررہاہے کیونکہ ایسے ارکان کی ویسے بھی پی ٹی آئی میں کسی قسم کی کوئی ضرورت نہیں۔