’’محتاجی اور لڑائی جھگڑوں سے واسطہ پڑے گا‘‘خواب میں ایک ایسی چیز نظر آنے کی وہ تعبیر جس سے انسان محفوظ رہ سکتا بشرطیکہ ۔۔۔ 

’’محتاجی اور لڑائی جھگڑوں سے واسطہ پڑے گا‘‘خواب میں ایک ایسی چیز نظر آنے ...
’’محتاجی اور لڑائی جھگڑوں سے واسطہ پڑے گا‘‘خواب میں ایک ایسی چیز نظر آنے کی وہ تعبیر جس سے انسان محفوظ رہ سکتا بشرطیکہ ۔۔۔ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)میں پچھلے بارہ سال سے کویت میں مقیم ہوں ۔میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ آسمان پر چاند نکلا ہے اور اس کا رنگ سیاہ ہے جبکہ آسمان کے کسی اور حصہ میں ہے ،ایسی جگہ پر چاند نہیں نکلا کرتا ۔میں حیران ہوتا ہوں کہ چاند کس جانب سے نکلا ہے ۔میں اس بات پر چاند سے لڑنے لگتا ہوں کہ تم اپنی جگہ سے کیوں نہیں نکلے،یہ خواب دیکھنے کے بعد میں حیران ہوں۔ (مدثر کویتی)
یہ خواب بیان کرنے سے پہلے آپ کے بارے میں جاننا لازم ہوجاتا ہے ۔اگر تو آپ صاحب حیثیت ہیں تو اس خواب کی رو سے کوئی اہم منصب والے آدمی سے آپ کا جھگڑا ہوسکتا ہے ،کوئی مصیبت آسکتی ہے جبکہ آپ کسی اہم منصب والے آدمی کومصائب کا شکار ہوتے ہوئے بھی دیکھیں گے ۔اگر آپ کی مالی حیثیت کمزور یا درمیانی ہے تو مذکورہ بالا تعبیر کے ہوتے ہوئے آپ خود بھی اس پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں ،ممکن ہے وہ صاحب حیثیت شخص آپ کا کفیل ہو اور آپ کا اس سے جھگڑا ہوجائے ۔اس طرح کے واقعات کے رونما ہونے سے پہلے ہی آپ اپنا صدقہ دیں ،اپنی حیثیت کے مطابق کوئی نئی جاب تلاش کرلیں۔اللہ کو یاد کیا کریں ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
۔۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -