’’ مجھے بھی بہت سارے لوگوں کے ساتھ پکڑ کر غلام بنا لیا گیا ،پھرایک دن کلہاڑی سے ان لوگوں کے۔۔۔‘‘ سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی کا ایسا خوفناک خواب جس کی تعبیر جان کر ہر تارکین پریشان ہوجائے گا
لاہور(نظام الدولہ ) میں جو خواب آپ کو سنانے جارہا ہوں پہلے بھی کئی بار دیکھ چکا ہوں اور یہ اب مجھے چند دن پہلے پھر آیا ہے۔اس وقت رات کے دو سے چار بجے کا وقت تھا ۔بہت ہی عجیب اور خوفناک خواب ہے ،میں ایک انجان جگہ پر جاتا ہوں ۔میرے ساتھ کوئی اور بھی ہے۔ہم دونوں کسی چیز کی تلاش میں ہوتے ہیں۔کہ اچانک کچھ لوگ آتے ہیں اورساتھ لے جا کر اپنا غلام بنا لیتے ہیں ۔ہمارے جیسے اور لوگ بھی وہاں ہوتے ہیں۔ہم دونوں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ،اس دوران ہم دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں نے ہمیں غلام بنایا ہوتا ہے وہ دوسرے غلاموں کو بڑی اذیت دے کر موت کی نیند سلاتے ہیں۔ وہ ایک بزرگ کو کمرے میں لے جاکر کلہاڑی سے اسکے ٹکڑے کردیتے ہیں ۔یہ دیکھ کر میں ڈر جاتا ہوں ۔ میں ایسے خوفناک اکثر دیکھتا ہوں جس میں جانوروں کو اذیت دیتے ہوئے مناظر ملتے ہیں،مثلاً اونٹ اور بیل وغیرہ کو ۔ان کو الگ الگ طریقہ سے قربان کیا جاتا ہے۔ (احتشام ،جدہ )
آ پ انتہائی مشقت والی زندگی سے گزر رہے ہیں یا ایسا ہونے والا ہے ۔عام طور پر جو پاکستانی دوسرے ملکوں میں بسلسلہ روزگار جاتے ہیں اور اپنے مکمل قانونی کاغذات نہیں رکھتے یا جنہیں مکمل قانونی حقوق حاصل نہیں ہوتے انہیں ایسے خواب نظر آتے ہیں ۔خوف کی فضا میں کام کرنے والوں کو ڈراونے خواب آتے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کو محنت مشقت کے بعدہی آسودگی حاصل ہوتی ہے۔آپ نئی جاب تلاش کرنا چاہتے ہیں، لیکن پھر آپ کو محسوس ہوتاہے کہ محنت توہر جگہ ہی کرنا پڑے گی۔آپ زیادہ سے زیادہ محنت کریں اور تیسرا کلمہ کم از کم روزانہ چالیس بار لازمی پڑھا کریں ۔درودپاک کے ساتھ ۔ انشا اللہ بڑی مصیبت سے بچیں گے ۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
۔۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )