پولیس نے پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئے منصوبہ بندی کرلی

پولیس نے پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئے منصوبہ بندی کرلی
پولیس نے پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئے منصوبہ بندی کرلی

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور پولیس کی جانب سے پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے, ائیرپورٹ، قذافی سٹیڈیم اور پی سی ہوٹل کے تین کلومیٹر کے ایریا کو ریڈ زون ڈکلیئر کیا جائے گا.

مردم شماری کی لسٹوں کے مطابق رہائشیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، پولیس کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم اور حساس اداروں کی بائیو میٹرک سسٹم سے چھان بین بھی ہوگی، میچ پر تماشائیوں کو میٹرو بس سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک لانے کی تجویز زیر غور ہے.

تجویز میں میٹرو بس کے تمام سٹیشنوں پر پارکنگ سٹینڈ بنائے جائیں گے، میٹرو بس پر میچ ٹکٹ کے ذریعے فری میں تماشائیوں کو سٹیڈیم تک لایا جائے گا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /PSL /PSL News Update