A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

کامرہ میں 13 سالہ یتیم بچے کا اغواء، زیادتی کے بعد قتل، لاش سیدن نالہ سے برآمد

کامرہ میں 13 سالہ یتیم بچے کا اغواء، زیادتی کے بعد قتل، لاش سیدن نالہ سے برآمد

Mar 04, 2018 | 13:58:PM

اٹک (ویب ڈیسک) قصور طرز کا ایک اور واقعہ، 13 سالہ یتیم بچہ اغواءاور جنسی تشدد کے بعد  قتل کردیا گیا، لاش تین دن بعد سیدن نالہ سے برآمد ہونے پر  علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی، مقتول کے بھائی رحمت اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کامرہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق روح اللہ جس کی عمر 13 سال کے لگ بھگ تھی، مالی حالات کمزور ہونے کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ کر قرطبہ موڑ کے قریب ایک ورکشاپ میں کام کرتا تھا جبکہ والد کچھ عرصہ قبل انتقال کرگئے تھے اور مقتول بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ بروز بدھ اہلخانہ گھر چھوڑ کر ایک جنازہ میں شرکت کے لئے گئے مگر جب واپس آئے تو روح اللہ گھر پر موجود نہ تھا۔

مقتول کے بھائی نے کہاکہ بعداز تلاش  پولیس کو اطلاع دی مگر گزشتہ روز اس کی تشدد زدہ نعش سیدن نالے کے قریب سے ملی جسے بری طرح تشدد اور سینہ، پیٹ پر چھریوں کے پے درپے وار اور بعدازاں گردن پر چھری چلا کر قتل کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ حضرو اور پولیس موقع پر پہنچی اور نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد  حوالے کی۔ لواحقین کے مطابق ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، مگر ظالموں نے معصوم بچے پر بری طرح تشدد کیا اور بعدازاں گردن پر چھری چلا کر قتل کردیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزیدخبریں