ہمارے 30 ارکان اسمبلی میں سے کوئی ایک نہیں بکا،تحریک انصاف کی ایک سیٹ کی کامیابی پر ن لیگ میں صف ماتم بچھی ہے، چودھری سرور

ہمارے 30 ارکان اسمبلی میں سے کوئی ایک نہیں بکا،تحریک انصاف کی ایک سیٹ کی ...
ہمارے 30 ارکان اسمبلی میں سے کوئی ایک نہیں بکا،تحریک انصاف کی ایک سیٹ کی کامیابی پر ن لیگ میں صف ماتم بچھی ہے، چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب سینیٹر چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہمارے 30اراکین اسمبلی میں سے کوئی ایک نہیں بکا،ووٹ دینے پر سب کا مشکور ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہاکہ اصولوں پر الیکشن لڑا ہے،پنجاب میں منتخب ہونےوالا تحریک انصاف کا پہلا سینیٹر ہوں اورپنجاب میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار ہوں،پنجاب میں 12میں سے11سیٹیں ن لیگ نے جیتیں ،تحریک انصاف کی ایک سیٹ کی کامیابی پر ن لیگ میں صف ماتم بچھی ہے۔

چودھری سرور نے کہا کہ سب سے تعلقات برابری کی سطح پر رکھیں گے،عام انتخابات میں اپنی شکست کے بعد ن لیگ اس شکست کاپوسٹمارٹم کرلے،

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس 3بار گئے انھوں نے ہمیں ووٹ دیا،5 آزاد اراکین سے ووٹ کے حصول کےلئے انھیں قائل کیا،پی ٹی رہنما کا کہناتھا کہ ہمیں ان لوگوں نے ووٹ دیا جو ہم پر یقین رکھتے ہیں،ن لیگ میں اگر اخلاقیات ہوتیں تو وہ ساتواں امیدوار کھڑا نہ کرتی،ن لیگ نے جان بوجھ کر جنرل نشستوں پر7امیدوار کھڑے کئے،ہم دھاندلی روکنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں،

ان کا کہناتھا کہ موقع ملا تو پاکستان کاوقار دنیا میں بلند کریں گے،سب سے پہلے تعلقات بہتر بنانے میں ہمسایہ ممالک کو ترجیح دیں گے،

ان کا کہناتھا کہ جب گورنر تھا تو جی ایس پی پلس کادرجہ حاصل کیا،جی ایس پی پلس کے حصول کے موقع پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے،چودھری سرور کا کہناتھا کہ کرپشن کے خاتمے اوراداروں کو مضبوط کرنے سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور