صحرائے تھر کی کرشنا کولہی کے سینیٹر منتخب ہونے پر کولہی برادری کی ریلی ، بھنگڑے ڈالے

صحرائے تھر کی کرشنا کولہی کے سینیٹر منتخب ہونے پر کولہی برادری کی ریلی ، ...
صحرائے تھر کی کرشنا کولہی کے سینیٹر منتخب ہونے پر کولہی برادری کی ریلی ، بھنگڑے ڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (ریحان ہاشمی) صحرائے تھر  کے شہر ننگرپارکر سے غریب کولہی برادری سے   تعلق رکھنے والی کرشنا  کولہی  کے سندھ  سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سنیٹر منتخب ہونے کی خوشی میں    آج کولہی برادری کے لوگوں نے ایک  بڑی ریلی نکالی لوگوں نے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے حق میں نعرے لگاتے شکریہ ادا کیا ،کولہی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھنگڑے بھی ڈالے ۔

آج پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور  آصف علی زرداری  اور پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت کا شکریہ ادا کرنے اور تھرپارکر کے غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی کرشنا کولہی کے سندھ سے سینٹر منتخب ہونے کی خوشی میں ایک بڑی ریلی نکالی اس موقع پر پرجوش نوجوانوں نے بھنگڑے ڈال کر خوشی کا سماں باندھ دیا اور بلاول بھٹو کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر  " ڈیلی پاکستان  "سے بات چیت کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ غریبوں کی باتیں تو پاکستان کی ہر سیاسی جماعت کرتی ہے لیکن حقیقت میں پیپلزپارٹی پارٹی ہی واحد پارٹی ہے جو حقیقی معنوں میں غریبوں کا خیال رکھتی ہے اورپیپلزپارٹی میں اقلیت کو مساوی حقوق حاصل     ہے  جس کی تازہ مثال سندھ کے غریب پسماندہ ضلع تھر کے شہر ننگرپارکر سے کرشنا کولہی کا سینٹر بننا ہے۔

کولہی برادری کے نوجوانوں نےکہا کہ ہمیں کرشنا سے بڑی امیدیں ہےکہ کرشنا تھر میں تعلیم صحت غربت کے خاتمے اور خصوصاً خواتین کے حوالے سے کام کرینگی ان لوگوں نے پیپلزپارٹی کے  چیرمین  بلاول بھٹو ،آصف علی زرداری اور سندھ کی قیادت کا کرشنا کولہی کے انتخاب پر شکریہ ادا کیا .