ووٹ کے تقدس نے ملک کو امن اور سی پیک دیا، نوازشریف کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں تھا مگر نکال دیا گیا،نہال ہاشمی

ووٹ کے تقدس نے ملک کو امن اور سی پیک دیا، نوازشریف کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت ...
ووٹ کے تقدس نے ملک کو امن اور سی پیک دیا، نوازشریف کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں تھا مگر نکال دیا گیا،نہال ہاشمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ووٹ کے تقدس نے ملک کو امن اور سی پیک دیا، نوازشریف کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں تھا مگر نکال دیا گیا ،اب وقت آگیا ہے کہ ترقی کے پہیے کو آگے بڑھایا جائے ۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت نے کراچی میں دوبارہ امن قائم کیا، ہم نے ہزاروں لاشیں اٹھائیں،کراچی میں اندھیروں نے راج کیا،2018 کے الیکشن میں سوچنا ہوگا کہ ووٹ کس کو دینا ہے ،عوام سوچے الیکشن میں اندھیرے کو ووٹ دینا ہے یا اجالے کو ،ان کا کہناتھا کہ

کراچی کے عوام نے نفرت اور خونی کھیل کو مسترد کیا،اب ہم مزید تقسیم کا شکار نہیں ہو سکتے ،ہمیں آپس کی دشمنیاں ختم کرنا ہوں گی،ہم اب لسانی اورصوبائی جھگڑے نہیں کرسکتے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کراچی کے پاس موٹروے نہیں،آج یہاں موٹروے اورمیٹروبھی ہے،انہوں نے کہا کہ جہاں جنریٹرعروج پرتھا،آج وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہے،ان کا کہناتھا کہ قانون کااحترام کرتے تھے اورکرتے رہیں گے،آئیں مل کرکراچی کوپاکستان کا آئینہ بنائیں۔لیگی رہنما کا کہناتھا کہ سینیٹ کی ممبر شپ آنی جانی ہے ،کل میں سینیٹر تھا پھر دوبارہ ہوبن جاﺅںگا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی