”نواز شریف کے آنے سے 15 منٹ پہلے 40 لوگ آئے اور ہمیں۔۔۔“ اسلام آباد کی بیکری کا مبینہ ملازم سامنے آ گیا، سوشل میڈیا پر ایسی بات کہہ دی جو کوئی پاکستانی سوچ بھی نہ سکتا تھا

”نواز شریف کے آنے سے 15 منٹ پہلے 40 لوگ آئے اور ہمیں۔۔۔“ اسلام آباد کی بیکری کا ...
”نواز شریف کے آنے سے 15 منٹ پہلے 40 لوگ آئے اور ہمیں۔۔۔“ اسلام آباد کی بیکری کا مبینہ ملازم سامنے آ گیا، سوشل میڈیا پر ایسی بات کہہ دی جو کوئی پاکستانی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف چند روز قبل اسلام آباد میں واقع تہذیب بیکری میں گئے تو ان کے دورہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں جس میں دیکھا گیا کہ وہ کیسے لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے تھے اور تصاویر بنواتے رہے لیکن اب اس بیکری کے مبینہ ملازم نے حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جب سری دیوی باتھ روم میں گئی تو میں پی ایس ایل کا میچ دیکھ رہا تھا کیونکہ۔۔۔“ سری دیوی کے انتقال سے کچھ منٹ پہلے بونی کپور پی ایس ایل میچ کیوں دیکھ رہے تھے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا 

تہذیب بیکری کے باہر ہی ایک شخص سے گفتگو کرتے ہوئے مبینہ ملازم نے بتایا کہ ”جس طرح ہم نے سوچا تھا، نواز شریف اس طرح نہیں آئے۔ ان کے آنے سے 15 سے 20 منٹ پہلے 40 سے 50 گارڈ آئے اور سٹاف کے لوگوں کو دھکے دے کر باہر نکالا کہ نواز شریف آ رہے ہیں۔

ہم تو یہ سن کر بہت خوش ہوئے تھے کہ نواز شریف آ رہے ہیں اور اس وجہ سے ہم نے منصوبہ بھی بنایا کہ ہم نعرے بھی لگائیں گے۔ جس طرح انہوں نے فیصلہ آنے کے بعد نعرے لگایا کہ ’مجھے کیوں نکالا‘ تو ہم ایک نیا نعرہ بنائیں گے کہ ’مجھے تہذیب سے کیوں نکالا‘۔“

جب اس سے یہ سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں تو وہ گاہکوں کیساتھ گھل مل کر بات چیت کرتے نظر آئے اور تصاویر بھی بنوا رہے تھے تو مبینہ ملازم نے جواب دیا کہ ”وہ سب افراد تو ان کیساتھ گاڑیوں میں آئے تھے اور کیمرہ مین بھی ان کیساتھ تھے، ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کسی فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔“

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مبینہ ملازم سے پوچھا گیا کہ کہا تو یہ جا رہا ہے کہ بیکری کے عملے نے بھی انہیں خوش آمدید کہا تو مبینہ ملازم نے جواب دیا کہ ”سٹاف تو انہوں نے سارا باہر نکال دیا تھا اور جو چند لوگ اندر بچ گئے تھے انہیں بھی ڈرا دھمکا دیا کہ کوئی نعرے نہیں لگائے گا۔ جبکہ اس سارے دورے کے دوران انہوں نے اپنے ساتھ لائے گئے لوگوں سے ہی بات چیت کی اور وہی لوگ ٹوکریاں اٹھا کر گاہک بھی بنا دئیے گئے ۔ انہوں نے کوئی نعرہ نہیں لگانے دیا، ہم نے تو منصوبہ بنا رکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جو لوگ ٹوکریاں پکڑ کر ان کیساتھ باتیں کر رہے تھے وہ ان کے اپنے لوگ ہی تھے اور ان کیساتھ ہی آئے تھے، ہم نے باقاعدہ خود دیکھا تھا جبکہ بیکری کے باہر بہت سے لوگ بھی اکٹھے ہو گئے کہ پتہ نہیں یہاں کون آیا ہے، شائد فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد