وہ شرمناک کام جو آج تک ہم سمجھتے تھے صرف خواتین کرتی ہیں، دراصل مردوں کو بھی اس کا اتنا ہی شوق ہوتا ہے، سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ سچ بے نقاب کردیا، مردوں کو شرم سے پانی پانی کردیا

وہ شرمناک کام جو آج تک ہم سمجھتے تھے صرف خواتین کرتی ہیں، دراصل مردوں کو بھی ...
وہ شرمناک کام جو آج تک ہم سمجھتے تھے صرف خواتین کرتی ہیں، دراصل مردوں کو بھی اس کا اتنا ہی شوق ہوتا ہے، سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ سچ بے نقاب کردیا، مردوں کو شرم سے پانی پانی کردیا

  

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) عام تاثر ہے کہ خواتین ہی چغل خوری اور ایک دوسرے کے کان میں کھسرپھسر کرنے کی عادی ہوتی ہیں لیکن اسرائیل کے تحقیق کاروں نے اپنی نئی تحقیق میں مردوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 2200افراد پر مشتمل اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں ماہرین نے بتایا ہے کہ مرد بھی خواتین جتنی ہی ’لگائی بجھائی‘ کرتے ہیں اور اپنے مخالف مردوں کو نیچا دکھانے کے لیے وہ خواتین سے زیادہ جارح ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں اسرائیل کی ایریل یونیورسٹی کے محققین نے سروے میں شامل افراد سے ان کی دوسروں کے کان بھرنے کی عادت کے متعلق سوالات کیے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ باتیا بین ہیڈر کا کہنا تھا کہ ”سروے میں چغل خوری کا اعتراف کرنے والے مردوخواتین کی شرح برابر تھی، جو ہمارے لیے بھی بہت حیران کن تھی۔ اس سے بھی زیادہ اچنبھے کی بات یہ تھی کہ مرد اپنے کام کی جگہوں پر مسابقت میں خواتین سے زیادہ جارح ہوتے ہیں۔ وہ اپنے مخالف شخص کو نیچا دکھانے کے لیے خواتین سے کہیں زیادہ سنگین اقدام اٹھانے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی