سعودی ولی عہد کی 3روزہ دورے پر مصر آمد قاہرہ

سعودی ولی عہد کی 3روزہ دورے پر مصر آمد قاہرہ
سعودی ولی عہد کی 3روزہ دورے پر مصر آمد قاہرہ

  

(آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز3 روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے ہیں۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولی عہد کا منصب سنھبالنے کے بعد شہزادہ محمد سلمان کا مصر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ آئند ہ ایام میں شہزادہ محمد بن سلمان امریکا اور برطانیہ کا بھی دورہ کریں گے۔ مصری ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر السیسی کے درمیان دہشتگردی کیخلاف جنگ،مسئلہ فلسطین اور قطر کیساتھ جاری تنازع پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا