فیس بک پر اسلام مخالف لطیفے بنانا خاتون کو مہنگا پڑگیا، وہ کام ہوگیا جس کا اس نے سوچا بھی نہ ہوگا

فیس بک پر اسلام مخالف لطیفے بنانا خاتون کو مہنگا پڑگیا، وہ کام ہوگیا جس کا اس ...
فیس بک پر اسلام مخالف لطیفے بنانا خاتون کو مہنگا پڑگیا، وہ کام ہوگیا جس کا اس نے سوچا بھی نہ ہوگا

  

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی دنیا میں اسلام اور مسلمانوں سے منافرت اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے جہاں آئے روز مسلمانوں کی توہین کی جاتی ہے۔ ایسے ہی سویڈن میں گزشتہ دنوں ایک خاتون نے مسلمانوں کی تضحیک کرنے کے لیے فیس بک پر ایک ایسا کارٹون پوسٹ کر دیا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ وائس آف یورپ کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے شہر گوتھمبرگ کی اس 32سالہ خاتون نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ مسلمان انتہائی جارح مزاج اور متشدد ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ خاتون اکثر مسلمانوں کے خلاف ایسے توہین آمیز لطیفے بنا کر فیس بک پر پوسٹ کرتی رہتی تھی۔ یہ حالیہ تصویر پوسٹ ہونے کے بعدپولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دوران تفتیش خاتون نے اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا مقصد عام مسلمانوں کا مذاق اڑانا نہیں تھا۔ میں نے یہ کارٹون شدت پسند تنظیم داعش کا تمسخر اڑانے کے لیے پوسٹ کیا تھا۔ “ اس نے بتایا کہ ”میرا سب سے بہترین دوست مسلمان ہے چنانچہ مجھے عام مسلمانوں سے کوئی مسئلہ نہیں۔“ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں اس کا جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے دو سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : بین الاقوامی