پی ایس ایل میں چینی باشندے نے کرکٹ کا چینی نام بتا یا تو پاک بھارت شائقین کرکٹ نے اسے گالی قرار دے دیا ،ویڈیو دیکھ کر بھارتی کرکٹر یووراج سنگ سے بھی رہا نہ گیا ،ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈ یا پر ایک بار پھر تہلکہ مچ گیا

پی ایس ایل میں چینی باشندے نے کرکٹ کا چینی نام بتا یا تو پاک بھارت شائقین کرکٹ ...
پی ایس ایل میں چینی باشندے نے کرکٹ کا چینی نام بتا یا تو پاک بھارت شائقین کرکٹ نے اسے گالی قرار دے دیا ،ویڈیو دیکھ کر بھارتی کرکٹر یووراج سنگ سے بھی رہا نہ گیا ،ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈ یا پر ایک بار پھر تہلکہ مچ گیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل کے سیزن تھری میں پشاور زلمی کے مہمان چینی کرکٹر یوفی ڑانگ نے کرکٹ کا چینی نام بتا یا تو سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور پاک بھارت کرکٹ شائقین نے ایسے مشہور زمانہ گالی قرار دے دیا اور اس حوالے سے طرح طرح کے تبصرے کیے ۔ویڈ یو سوشل میڈ یا پر وائرل ہو ئی تو بھارتی کرکٹر یو راج سنگھ سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے بھی اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کردیا ۔

یہ ویڈیو بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے دیکھی تو ان سے بھی رہا نہ گیا اور فوری اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو چینی زبان میں ”بانچو“کہتے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ چینی باشندوں نے کرکٹ کا چینی نام رکھنے کے لیے پنجاب زبان کا استعمال کیا ۔یو راج کی یہ بات سن کر سوشل میڈ یا صارفین نے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

چینی باشندے نے کرکٹ کا چینی زبان میں لفظ بتا یا تو سب گالی سمجھتے رہے لیکن اصل میں یہ کیا لفظ ہے اور اس کا مطلب کیا ہے ؟چینی خاتون نے حقیقت بتائی تو گالم گلوچ کرنے والے بھارتیوں کے منہ بند ہو گئے

اس سے قبل ایس ایل تھر ی میں جاوید آفریدی کی دعوت پر 2چینی کرکٹر دبئی پہنچے جنہیں یونس خان نے پشاور زلمی کی شرٹس پیش کیں اور ان کا استقبال کیا۔سٹیڈیم میں رمیض راجہ نے چینی کرکٹر یوفی ڑانگ سے سوال کیا کہ پاکستان اوردنیا بھر میں کرکٹ مداح جاننا چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو چینی زبان میں کیا کہتے ہیں ؟،اس پر یوفی ڑانگ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی زبان میں کرکٹ کو بانچو کہتے ہیں ،جب چینی کرکٹر نے یہ الفاظ ادا کیے تو سننے والے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو ایسا لگا کہ یہ کوئی گالی دے رہا ہے لیکن ایک چینی خاتون نے بتا یا کہ کرکٹ کو چینی زبان میں banqiuکہتے ہیں ،banکا مطلب بورڈ اور qiuکا مطلب گیند ہوتا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ کے لیے انگلش لفظ کو بھی استعمال کرتے ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update