شمالی تھائی لینڈمیں بس کو حادثہ،9 چینی سیاح زخمی

شمالی تھائی لینڈمیں بس کو حادثہ،9 چینی سیاح زخمی
شمالی تھائی لینڈمیں بس کو حادثہ،9 چینی سیاح زخمی

  

بیجنگ(آئی این پی)تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مائی میں چینی قونصل خانے نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایک وین قابو سے باہر ہوکر شمالی تھائی لینڈ کے چیانگ مائی میں ایک عوامی سہولت کے سٹور سے ٹکراگئی اس حادثے میں9 چینی سیاح زخمی ہوگئے۔

قونصل خانے کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب یہ بس پائی جو کہ شمالی تھائی لینڈ میں ایک پہاڑی قصبے میں اچانک بے قابوہوگئی اور سٹور سے جا ٹکرائی،ٹکر کے نتیجے میں9سیاح زخمی ہوگئے جو کہ چین سے آئے ہوئے تھے، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔قونصل خانے تھائی پولیس اور سیاحتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کی تحقیق کی جائے اور انشورنس پر عمل کیاجائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی