چیف آف دی نیول سٹاف کی بطور مہمان خصوصی پرچرڈ کپ گالف ٹورنامنٹ میں شرکت:ترجمان پاک بحریہ

چیف آف دی نیول سٹاف کی بطور مہمان خصوصی پرچرڈ کپ گالف ٹورنامنٹ میں ...
چیف آف دی نیول سٹاف کی بطور مہمان خصوصی پرچرڈ کپ گالف ٹورنامنٹ میں شرکت:ترجمان پاک بحریہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کراچی گالف کلب کی130ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی پرچرڈ کپ گالف ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور فاتح گالفرز کو انعامات سے نوازا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گالف کلب میں خصوصی پرچرڈ کپ گالف ٹورنامنٹ اختتام پذ یر ہوگیا جس کا انعقاد کراچی گالف کلب کی130ویں سالگرہ پرکیا گیا،تقریب میںچیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف نے پا ک بحریہ اورکراچی گالف کلب سٹاف کی کوششوں کوسراہا اور اس کااعادہ کیاکہ پاک بحریہ کھیلوں کے فر وغ کیلیے کوششیں جاری رکھے گی۔

چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز کو انعامات سے نوازا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے کیپٹن عنصر،رچرڈ کپ کی گراس کیٹیگری میں فاتح اور کلب چیمپین قرارپائے

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی