پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی جنرل کونسل کا6 مارچ کوہونے والااجلاس ملتوی

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی جنرل کونسل کا6 مارچ کوہونے والااجلاس ملتوی
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی جنرل کونسل کا6 مارچ کوہونے والااجلاس ملتوی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی جنرل کونسل کا6 مارچ کوہونیوالااجلاس ملتوی کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس سابق وزیر اعظم نوا زشریف کی ٹیلیفون پرشہبازشریف سے مشاورت کے بعد ملتوی کیاگیاہے ۔ن لیگ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملتوی ہونے والا اجلاس 13مارچ بروز (منگل ) دوپہر 2بجے اسلام آباد میں ہوگا۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع  کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے  کہ جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ شہباز شریف کی علالت ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں