بھارت میں2سہیلیوں کا آپس میں شادی کرنے کا اعلان 

بھارت میں2سہیلیوں کا آپس میں شادی کرنے کا اعلان 
بھارت میں2سہیلیوں کا آپس میں شادی کرنے کا اعلان 

  

میرٹھ (آئی این پی) بھارت میں سہیلیوں نے آپس میں شادی کا اعلان کردیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع میرٹھ میں گھر سے غائب 2لڑکیوں نے واپس آکر شادی کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ دونوں لڑکیوں کے اہل خانہ نے اس شادی کی زبردست مخالفت کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لساڑی گیٹ علاقے کے سمر گارڈن میں رہنے والی دونوں لڑکیاں پڑوسی ہیں او ر بچپن سے ہی ان کے درمیان گہری دوستی ہے، دونوں لڑکیاں گھر سے فرار ہوگئیں ان کی گمشدگی کی اطلاع پولیس سٹیشن میں درج نہیں کرائی گئی بلکہ ان کے گھروالوں نے لڑکیوں کی تلاش شروع کردی ،تاہم دونوں لڑکیاں گھرواپس آگئیں ۔

دونوں اپنے گھروالوں سے ضد کرنے لگیں کہ وہ آپس میں شادی کرینگی جس پر دونوں کے اہل خانہ نے اس شادی پر اعتراض کیا اور منع کرنے پر لڑکیوں نے خود کشی کرنے کی دھمکی دینی شروع کردی۔آخر کار علاقے کے لوگوں نے سمجھا بجھا کر دونوں کو مطمئن کیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی