واٹس ایپ نے ’ڈارک موڈ‘ متعارف کروادیا، صارفین کا انتظار ختم ہوا

واٹس ایپ نے ’ڈارک موڈ‘ متعارف کروادیا، صارفین کا انتظار ختم ہوا
واٹس ایپ نے ’ڈارک موڈ‘ متعارف کروادیا، صارفین کا انتظار ختم ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر اور دیگر کئی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر ’ڈارک موڈ‘ پہلے ہی متعارف کروایا جا چکا ہے تاہم واٹس ایپ کے صارفین کو تاحال اس فیچر کا شدت سے انتظار تھا جو اب ختم ہو گیا ہے اور واٹس ایپ نے بھی بالآخر ڈارک موڈ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کمپنی کی طرف سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لیے بیک وقت یہ فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد صارفین موبائل فون کی نیلی روشنی سے خود کو محفوظ رکھتے ہوئے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے آنے سے جہاں ایک طرف صارفین کو آنکھوں کے مسائل سے چھٹکارا ملے گا وہیں فون کی بیٹری کی کھپت بھی کم ہو گی۔ جو لوگ اینڈرائیڈ 10یا آئی او ایس 13استعمال کر رہے ہیں وہ اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کی سیٹنگز میں جا کر ابھی ڈارک موڈ ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ 9اور اس سے پہلے کے ورژنز کے لیے بھی دستیاب ہے تاہم آئی او ایس 12یا اس سے پہلے کے ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو آئی او ایس 13پر اپ ڈیٹ ہونا پڑے گا۔
اینڈرائیڈ صارفین ڈارک موڈ ایکٹیویٹ کرنے کے لیے سیٹنگز میں جا کر ’چیٹس‘ کا آپشن کھولیں اور وہاں سے ’تھیم‘ میں جا کر ’ڈارک‘ منتخب کریں۔ واٹس ایپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”ڈارک موڈ وہ فیچر ہے جس کی صارفین کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کی گئی۔ ہم جانتے ہیں کہ اسے متعارف کروانے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ یہ تھی کہ ہم پوری تسلی کے بعد اس فیچر کو لانچ کرنا چاہتے تھے تاکہ یہ بعد میں کوئی مسئلہ نہ کرے اور بالکل ٹھیک کام کرے۔“