یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی ، ملکی سیاست کو نیا رخ ملے گا:مسلم لیگ (ن)

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی ، ملکی سیاست کو نیا ...
یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی ، ملکی سیاست کو نیا رخ ملے گا:مسلم لیگ (ن)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نےسینیٹ کےانتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی ہے،ملک کی سیاست کونیارخ ملےگا،وزیراعظم اسمبلیوں کوتحلیل کریں اورنئے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی،رانا ثناءاللہ،خواجہ سعدرفیق اورسردارایازصادق نےاپوزیشن لیڈرمیاں شہباز شریف کی رہائش گاہ کےباہرمیڈیاسےگفتگو  کرتےہوئےکہاکہ پی ڈی ایم نےسینیٹ کےانتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی ہے،ملک کی سیاست کو نیا رخ ملے گا،شہباز شریف کے گھر کے باہر کھڑے ہیں،پولیس کی بھاری تعداد موجود ہے،صرف اس لیےکہ شہبازشریف سے ملاقات نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سے شکست عام امیداور کو نہیں ہوئی بلکہ اس ملک کے وزیر خزانہ کو ہوئی،تحریک انصاف کے17 ارکان نے اپنے وزیراعظم پر عدم اعتماد کردیا ہے،اس کے بعد حکومت میں رہتے کا کوئی جواز نہیں ہے، ملک کے مستقبل کا فیصلہ صرف اسلئے ہوسکتا ہے اسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے، حکومتی بینچوں سےوہ  آواز اٹھی ہےجو پہلےاپوزیشن اٹھاتی تھی۔ن لیگی رہنماؤں نےکہاکہ وزیراعظم اسمبلیوں کوتحلیل کریں اورنئےصاف شفاف الیکشن کاانعقادکیا جائے، آج کوئی اور راستہ نہیں ملک میں نئے الیکشن ہوں تاکہ ملک ترقی کے راستے پر چلے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف صاحب کے گھر کے باہر 50کے قریب پولیس کی نفری اور گاڑیاں صرف اس لیے کھڑی ہیں تاکہ ان سے ملاقات نہ ہوسکے،یہی وہ جمہوریت کی نفی ہے جسے پی ٹی آئی کے اپنے ممبران نے بھی قبول کرنے سے انکارکردیا ہے.

مزید :

قومی -