سینٹ انتخابات میں اراکین صوبائی اسمبلی نےعمران خان کےسچےسپاہی ہونےکا ثبوت د ے دیا:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

 سینٹ انتخابات میں اراکین صوبائی اسمبلی نےعمران خان کےسچےسپاہی ہونےکا ثبوت ...
 سینٹ انتخابات میں اراکین صوبائی اسمبلی نےعمران خان کےسچےسپاہی ہونےکا ثبوت د ے دیا:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینٹ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی شاندار کامیابی پر تمام اراکین صوبائی اسمبلی، پارٹی کارکنان، قائدین اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئےکہاہے کہ سینٹ انتخابات میں اراکین صوبائی اسمبلی نے عمران خان کے سچے سپاہی ہونے کا ثبوت د ے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ انتخابات میں پارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرانے پر وہ پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کےتہہ دل سے مشکور ہیں،اپوزیشن کی طرف سے لالچ دینے کے باوجود پی ٹی آئی کے ممبران پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور ضمیر کا سودا نہیں کیا، ہمارے اراکین اسمبلی پارٹی کے نظریاتی کارکن ہے، ہمیں ان پر مکمل اعتماد تھا جس پر وہ سو فیصد پورا اترے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اراکین نے ان انتخابات میں نہ صرف پارٹی کا ساتھ دیا بلکہ ضمیر کے سودا گروں کو بے نقاب بھی کر دیا اور پیسوں کے بل پوتے پر ووٹ خریدنے والوں کو بدترین شکست سے دوچار کردیا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سینٹ انتخابات میں مکمل شفافیت کی علمبراد ہے اور اس نے سینٹ انتخابات میں خرید و فروخت کا سلسلہ بند کرنے کے لئے طویل جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رکھے گی۔