وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے  اعتماد   کا ووٹ لینے کا فیصلہ،  اجلا س کب ہوگا؟ اہم خبر آگئی

وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے  اعتماد   کا ووٹ لینے کا فیصلہ،  اجلا س کب ہوگا؟ ...
وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے  اعتماد   کا ووٹ لینے کا فیصلہ،  اجلا س کب ہوگا؟ اہم خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے معاملے پر  اسمبلی کا اجلاس آج (جمعرات کو ) ہوگا۔

جیونیوز کے مطابق  آج قومی اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ہونا تھا تاہم اب  اسے اعتماد کے ووٹ کے اجلاس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔قبل ازیں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ  وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے صدر مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ایڈوائس بھیجی جائے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے جنرل نشست پر شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -