سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری: یاسمین راشد 

سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری: یاسمین راشد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال جھنگ، ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال جڑانوالہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال تاندلیانوالہ، ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال سمندری،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال گوجرہ کو کارکردگی بہتر کرنے کا آخری موقع دے دیا ہے۔ہسپتالوں کے اچانک دوروں کے دوران صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی، ڈاکٹروں کی حاضری، کورونا وائرس کے ایس او پیز، سکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مختلف سرکاری ہسپتالوں میں اچانک دوروں کے ذریعے حالات کا جائزہ لیاجا رہا ہے۔کسی بھی سرکاری ہسپتال میں بدانتظامی، ڈاکٹروں کی غیرحاضری، مریضوں کیساتھ ناروا سلوک یاادویات کی عدم فراہمی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے کسی بھی مریض کو علاج معالجہ کی فراہمی میں مشکل پیش نہیں آنی چاہیے۔مریضوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا ڈاکٹرز کے فرائض میں شامل ہے۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -