معروف نعت خواں الحاج  سعید ہاشمی انتقال کرگئے

معروف نعت خواں الحاج  سعید ہاشمی انتقال کرگئے

  

کراچی(آئی این پی)طویل عرصے سے علیل معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے ممتاز ثناخواں الحاج سعید ہاشمی گذشتہ کئی روز سے علیل تھے، جس کے باعث وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم  بدھ کو انتقال کر گئے۔نعت خواں الحاج سعید ہاشمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر سعید ہاشمی کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔نعت خواں الحاج سعید ہاشمی کی پہنچان اعلی حضرت کے کلام لم یات نظیرک فی نظر سے ہوئی۔

 سعید ہاشمی

مزید :

صفحہ آخر -