میرے خلاف جتنے بھی پروپیگنڈے کئے گئے وہ دم توڑ گئے،نومنتخب سینیٹر عبدالقادر

میرے خلاف جتنے بھی پروپیگنڈے کئے گئے وہ دم توڑ گئے،نومنتخب سینیٹر عبدالقادر

  

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان سے نومنتخب آزادسینیٹرعبدالقادر نے کہا ہے کہ میرے خلاف جتنے بھی پروپیگنڈے کئے گئے وہ آج دم توڑ گئے ہیں پیرشوٹر ہرگزنہیں ہوں ہر شہری کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے ایوان بالا میں بلوچستان کی بھر پور نمائندگی کروں گا۔ یہ بات انہوں نے سینٹ ا نتخابات میں کامیابی کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے کہا کہ میرے خلاف بغیر ثبوتوں کے اسکینڈل بنائے گئے اگر کسی کے اس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے اعتماد کرتے ہوئے 11ووٹ دیئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پیراشوٹر نہیں ہوں کسی بھی شہری کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہے ایوان بالا میں بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حقوق کی بات کروں گا۔

 عبدالقادر

مزید :

صفحہ آخر -