یوسف رضا گیلانی کی جیت کا کریڈٹ آصف زرداری کو جاتا ہے، اعتزاز احسن

یوسف رضا گیلانی کی جیت کا کریڈٹ آصف زرداری کو جاتا ہے، اعتزاز احسن

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن  نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت کا کریڈٹ آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔ایک بیان میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے ووٹر کے بڑے نخرے ہوتے ہیں اگر وہ ناراض ہوجائے تو اسے منانا بڑا مشکل ہوتا ہے اس وجہ سے اسے روٹھنے ہی نہیں دینا چاہیے، پی ٹی آئی ووٹ کم ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اراکین کی وہ چھوٹی چھوٹی سی توقعات پوری نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی جب قومی اسمبلی میں تھے تب وہ شاذ و نادر ہی اسمبلی سے غیر حاضر رہا کرتے تھے جبکہ یوسف رضا گیلانی ایک مقبول وزیر اعظم تھے انہیں غلط نکالا گیا تھا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زراداری اور خصوصا مریم نواز نے اسٹیبلشمنٹ پر کافی دباو ڈالا ہوا ہے۔

اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ آخر -