نظام میں شفافیت ملک کو درست راستے پر ڈالنے کا واحد راستہ،مراد سعید

نظام میں شفافیت ملک کو درست راستے پر ڈالنے کا واحد راستہ،مراد سعید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی بائیس سالہ طویل جدوجہد کے دوران ہمیشہ نظام میں شفافیت لانے کی بات کی ہے اور ہم ان کی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پْر عزم ہیں۔  پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام میں شفافیت ملک کو درست راستے پر ڈالنے کا واحد راستہ ہے۔مراد سعید نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو سے حزب اختلاف کا مخفی ایجنڈا بے نقاب ہو گیا  جو قانون کی پامالی اور لوگوں کے استحصال کی بنیاد پر اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینا ہے۔  

 مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -