آئی ایم ایف کے ایجنٹ کوشکست   سلیکٹیڈ کو اب جانا ہوگا، نفیسہ شاہ 

 آئی ایم ایف کے ایجنٹ کوشکست   سلیکٹیڈ کو اب جانا ہوگا، نفیسہ شاہ 

  

اسلام آباد(آئی این پی)  پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایجنٹ کوشکست ہو ئی ہے،اب سلیکٹڈ کے جانے کے دن آگئے ہیں اگر خان صاحب میں اخلاقی جرات ہے تو فی الفور ان کو استعفی دینا چاہیئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ الیکشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ بہت بڑا اپ سیٹ ہے، یہ ضمیر کی آواز ہے، اب وقت ہے کہ سلیکٹڈ کو اب جانا ہو گا کیونکہ یہ آواز جمہوریت کی تھی، نفیسہ شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایجنٹ کو آج شکست ہو ئی ہے،یوسف رضا گیلانی نے آئین بحال کرنے میں اپناکردار ادا کیا ہے، انہوں نے جمہوریت کیلئے قربانی دی  ایک دفعہ پھر وہ سرخرو ہوئے ہیں۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -